سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا،بھارت (Bharat)کوخلاف ورزی کی اجازت ملی توخطرناک مثال قائم ہوگی
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی نظام میں بڑاکرداراورسلامتی کونسل کی مستقل نشست چاہتاہے،عالمی قوانین کا دعویدار بھارت آج خود قانون شکنی کررہا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ملک پوری تہذیب مٹانےکےعزائم کااظہارنہیں کرسکتا،سندھ طاس معاہدےمیں تبدیلی دونوں ممالک کی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔
سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا،عالمی معاہدوں سےیکطرفہ دستبرداری ممکن نہیں،بھارت کوخلاف ورزی کی اجازت ملی توخطرناک مثال قائم ہوگی۔
یہ صرف پاکستان نہیں، پورے عالمی نظام کا مسئلہ ہے،پاکستان نےہمیشہ بھارت سےتعلقات بہتربنانےکی کوشش کی،مگربھارت کارویہ رکاوٹ بنا۔
مزید پڑھیں:ویپنگ بینائی کے سنگین امراض کا باعث قرار، ماہرین کا نئی تحقیق میں انکشافات
مستقل ثالثی عدالت کےمطابق بھارت معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کر سکتا،بھارتی رویے کانوٹس نہ لیاگیاتو دوسرے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔








