بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوسکتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وکلاء کو مؤقف پیش کرنے کیلئے پورا موقع دیا لیکن حکومتی وکلاء کا عدالت کے لئے رویہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارایسوسی ایشن نے اس کیس میں حکومتی رویے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، عدالتوں کا احترام کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور ان کے وکلاء کے پاس اپنے حق میں بات کرنے کیلئےکوئی دلیل نہیں ہے۔