بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کا فیصلہ ملک کیلئے انتہائی نقصاندہ، ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے( Birth Right Citizenship) پیدائشی شہریت برقرار رکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کانگریس سے فوری قانون سازی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کی تلافی صدر کی حمایت سے کانگریس میں قانون سازی کے ذریعے آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

امریکی صدرنے زوردیا کہ کانگریس کو پیدائشی شہریت کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پرآج ہی سے کام شروع کردینا چاہیے تاکہ امیگریشن نظام میں مطلوبہ اصلاحات لائی جا سکیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف فیصلہ دیا تھا، جس کے تحت دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار امریکی شہریت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو قانون سازی کے ذریعے دوبارہ آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی سستی، نئی قیمت 241.43 روپے فی کلو مقرر، اوگرا نوٹیفکیشن جاری