مدینہ سے لاہور آتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز پی کے سوار 75 سالہ مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر پائلٹ نے پرواز کا رخ کر موڑ کر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کیلئے روانہ ہوگئی۔








