بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی لبنان میں بفر زون کا قیام اسرائیل کی اہم کامیابی ہے: نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان(Southern libnan) میں بفر زون کا قیام اسرائیل کی ایک اہم کامیابی ہے اور جب تک خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے انخلا نہیں کرے گی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جب تک حزب اللہ مسلح ہے، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی، اسرائیل اور لبنان خطے میں امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، تاہم سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران اور حزب اللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان سے نکل جائیں، سرحدی علاقوں میں حملوں کے لیے استعمال ہونے والی سرنگوں اور دیگر تنصیبات کو تباہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: احمد الشرع

بنجمن نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی سرحد کے قریب کسی بھی مسلح گروہ یا فورس کی موجودگی برداشت نہیں کرے گا اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔