facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور میں ڈاکو راج، ایک ہی دن میں شہریوں سے 18 لاکھ چھین لیے

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ڈاکوؤں نے ایک ہی دن میں شہریوں سے 18 لاکھ روپے چھین لیے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک شہری شاہد بینک سے 10لاکھ روپے نکلواکرجارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم لوٹ لی اور مزاحمت پر گولی مارکر قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب ملت پارک میں بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شخص سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 2 ڈاکوؤں نے شہری سے 8 لاکھ روپےلوٹے۔