بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرسے2100 گرام آئس برآمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسدادمنشیات فورس( اے این ایف)نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمدکرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم محمد یاسین نے 2100 گرام آئس ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔ملزم پرواز نمبر پی کے287 کے ذریعے دوحہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔