بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور کر لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں(Tax Collections) کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کے ساتھ اسے عبور بھی کر لیا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لیے 12 ہزار 983 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ 13 ہزار 10 ارب 30 کروڑ روپے کی نیٹ ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 6 ہزار 651 ارب 90 کروڑ روپے جمع کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 731 ارب 70 کروڑ روپے وصول ہوئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 840 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 385 ارب 30 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق مجموعی گراس ٹیکس وصولیاں 13 ہزار 609 ارب روپے رہیں، جبکہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران 598 ارب 60 کروڑ روپے ریلیف فنڈ کی مد میں ادا کیے، جس کے بعد نیٹ وصولیاں 13 ہزار 10 ارب 30 کروڑ روپے رہیں۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے نئے انکم ٹیکس ریٹس کے تحت ودہولڈنگ بھی بدھ سے نافذ۔جون کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 1 ہزار 48 ارب 50 کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 511 ارب 30 کروڑ روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 95 ارب 20 کروڑ روپے اور کسٹمز ڈیوٹی 165 ارب روپے وصول کیے گئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 3 ہزار 748 پوائنٹس کا اضافہ

دستاویز کے مطابق جون میں مجموعی گراس ٹیکس وصولیاں 1 ہزار 820 ارب 10 کروڑ روپے رہیں۔ ایف بی آر نے اس دوران 43 ارب روپے ریفنڈ کی مد میں ادا کیے، جس کے بعد جون کی نیٹ ٹیکس وصولیاں 1 ہزار 777 ارب روپے رہیں۔