اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان اور مرکزی صدر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید بلا جواز ہے،مستحکم سیاسی نظام ضروری ہے ، یہ وقت سیاست کا نہیں ریاست پر توجہ دینے کا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سینٹر و اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں سیاسی جماعتوں پر سیاست سے زیادہ ریاست کی بقاء پر توجہ دینے پر زور دیا اوربی اے پی کے ارکان پارلیمنٹ کوبلوچستان کے مسائل پارلیمنٹ میں بھر پور انداز میں اجاگر کرنے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں بی اے پی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی تائید کی گئی۔
اداروں پر تنقید بلا جواز ،یہ وقت سیاست نہیں ریاست پر توجہ دینے کا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان








