بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنگین بےضابطگیاں، پی ایس بی کا 15 سال سے اکاونٹس آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف، اے جی پی آر

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) میں 15 سال سے اکاؤنٹس کا آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی آر) نے اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں پی ایس بی کے مالی معاملات میں متعدد سنگین بےضابطگیوں کی نشاندہی کردی۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس بی نے مالی سال 10-2009 سے 25-2024 تک مالیاتی گوشوارے تیار نہیں کیے، پی ایس بی نے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ قوانین پر عملدرآمد بھی نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019ء کی شق کے تحت تمام سرکاری رقوم کو ٹریژری سنگل اکاؤنٹ میں رکھنا لازم ہے، تاہم پی ایس بی نے ایک الگ بینک اکاؤنٹ برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ابرار احمد کی ترقی، بیٹرز میں ایشان کشن سرفہرست

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2025 ءتک پی ایس بی کے بینک اکاؤنٹ میں 3 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 591 روپے موجود تھے۔