بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ، ذرائع

جسٹس عالیہ کی تعیناتی اگلے ماہ ہوگی جبکہ مسرت ہلالی اگست میں ریٹائر ہوجائیں گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم(Justice Aliya Naleem) کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک اور خاتون جج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اگلے ماہ میں ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی اگلے ماہ 8 اگست کوریٹائر ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ لاہور سے جج سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا جنون عروج پر، دنیا کے 5.66 ارب افراد روزانہ گھنٹوں آن لائن

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے تین ناموں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہباز علی رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔