لاہور، پاکستان ہاکی فیڈریشن(P H F) کے زیر اہتمام “پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کل جمعرات کو شام 6:00 بجے نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام میڈیا نمائندگان، کھیلوں کی اہم شخصیات اور شائقینِ ہاکی کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

نیشنل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ایونٹ پاکستان میں خواتین کی ہاکی کے احیا، نوجوان خواتین ایتھلیٹس کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے اور نوجوان لڑکیوں کو اس کھیل کی طرف راغب کر کے قومی کھیل کو مضبوط بنانے کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:برطانیہ:33 ملین بجلی و گیس صارفین کے بلوں میں آج سے 13 فیصد اضافہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق، معزز مہمانوں کی تشریف آوری ملک بھر سے آئی ہوئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی، جو پاکستان میں خواتین کی ہاکی کے فروغ اور ترقی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔








