امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، ایک اہلکار لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے ٹامپا فلوریڈا سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:“پرائم پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ “کی افتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی
امریکی سینٹ کام کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے دیگر 3 اہلکار محفوظ ہیں۔سینٹ کام نے یہ بھی کہا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔








