ملک میں مون سون (Monsoon)کے طوفانی اسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں بارش، آندھی اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی،خیبرپختونخوا میں خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
اٹک میں طوفانی بارش کے دوران مکان اور دیوار گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان کے علاقے ژوب میں مکانات گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف لاہور اور اسلام آباد میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، آج بھی بادل برسیں گے،کراچی والے بھی آج رم جھم کے منتظر ہیں۔ گلگت بلتستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوامیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،آئندہ 2سے 3روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزیدپڑھیں:حکومتی عہدیداروں کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشتگردی ہے: ایران
دریائے سوات میں جھیل سیف اللہ کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں بھی 8ا فراد ڈوب گئے تھے جن میں سے6 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ17سال کی لڑکی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق جھیل سیف اللہ کے مقام پر کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد فوری ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں








