جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان (Hafiz Naeem ur Rehman)نے حکومت سے پیٹرول سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل جنگ سے پہلے کی سطح پر آچکا ہے لہٰذا پیٹرول فی لیٹر 225 روپے لیٹر کردیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل جنگ سے پہلے کی سطح پر آچکا لیکن پاکستان میں عوام کو اب بھی مہنگا فیول فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت فوری طور پر کم کرکے 225 روپے فی لیٹر کی جائے، حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نہیں بلکہ عوام کے مفادات کا تحفظ کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے، پیٹرولیم لیوی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے لہٰذا اسے مکمل ختم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:دمشق کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 16زخمی ہوگئے
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی فوری کم کی جائیں اور تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس لائی جائیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ نہ کرے۔








