اسلام آباد(نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنمافوادچودھر ی نے کہاہے کہ اگرسندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو پھر پنجاب اور کے پی والے کیوں اسمبلی توڑیں گے، اگریہ نظام2023تک چل سکتا ہے تو پھر چلالیں ،ہمیں کیا مسئلہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فوادچودھری نے کہاکہ پنجاب اور کے پی میں ہم بیٹھے ہیں،بلوچستان میں بھی ہمارا اتحاد ہے ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہماری حکومت ہے توہمیں کیا مسئلہ ہے ،اگرسندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو پھر پنجاب اور کے پی والے کیوں اسمبلی توڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگریہ نظام2023تک چل سکتا ہے تو پھر چلالیں ،ہمیں کیا مسئلہ ہے،2013تک اگر یہ اسی طرح چلانا چاہتے ہیں تو پھر ان کی عقل پر فاتحہ ہی پڑھی جاسکتی ہے
اگریہ نظام2023تک چل سکتا ہے تو چلالیں ،ہمیں کیا مسئلہ ہے،فوادچودھری








