انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹوچل(Thomas Tuchel) کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انگلش وقت کے مطابق اتوار کی شب ایک بجے میکسیکو کے خلاف ہونے والے میچ کیلئے اسکول جانے والے بچے جاگتے رہیں اور اپنے ملک کا میچ دیکھ کر سوئیں، اس کیلئے والدین اسکول کی انتطامیہ سے معذرت کرلیں اور بچوں کو میچ دیکھنے دیں۔
راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں کانگو کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان راؤنڈ آف سکسٹین کا میچ دیکھنے دیں۔

مزیدپڑھیں:ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
واضح رہے کہ میکسیکو اور انگلینڈ کے وقت کے فرق کی وجہ سے یہ مقابلہ انگلینڈ کے ٹائم کے مطابق اتوار کی شب رات ایک بجے شروع ہوگا اور یہ ناک آؤٹ میچ پنالٹیز تک گیا تو پھر صبح کے چار بج جائیں گے۔
ٹوچل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ چار سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے، اس میچ کے حوالے سے انگلش والدین بٹے ہوئے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلدی سوجانے کا مشورہ دیں گے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ بچے میچ ضرور دیکھیں لیکن صبح اسکول جانے کیلئے بھی تیار رہیں۔








