بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا: دانا سر میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے علاقے دانا سر میں مسافر کوچ کھائی(accident) میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی کاکڑ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، دشوار گزار علاقے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکا میں چھوٹا طیارہ گرگیا، 2 افراد جھلس کر زخمی

ولی کاکڑ نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور قریبی ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد تعداد کا تعین کیا جائے گا۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔