اسلام آباد ( ملک نجیب ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج خاتون کے نومولود بچے کی فوری حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بچے کی نانی کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پمز انتظامیہ نومولود بچے کی حوالگی کے بدلے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے جس پر عدالت سے بچے کی فوری حوالگی کی استدعا کی گئی تھی۔

مزیدپڑھیں:تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ گیا، ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، عاطف اکرام شیخ
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومولود بچے کی والدہ تاحال پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کے مزید علاج کی سفارش کی ہے، اس لیے بچے کی حوالگی کے حوالے سے فوری اقدام مناسب نہیں۔ عدالت نے پولیس رپورٹ اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد بچے کی نانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس مرحلے پر نومولود کی حوالگی کا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔








