بالی ووڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلاٹی(Parul Gulati) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بنگلورو اسٹور کے دو ملازمین نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی خرد برد کی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں معاملے کی تحقیقات کے بعد پورا دن پولیس اسٹیشن میں گزارنا پڑا۔

پارول گلاٹی کے مطابق انہیں کافی عرصے سے اسٹور کے حسابات میں بے ضابطگیوں کا شبہ تھا تاہم اچانک کیے گئے دورے کے دوران مبینہ فراڈ سامنے آیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسٹور مینجر نے اعتراف کیا کہ اس نے تقریباً 8 لاکھ روپے کی رقم میں خرد برد کی ہے جبکہ دوسری ملازمہ جو سیلز ایگزیکٹو تھی تاحال مفرور ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے الزام لگایا کہ دونوں ملازمین روزانہ ان کی کمپنی کی مصنوعات فروخت کرتے تھے لیکن صارفین سے ادائیگی کمپنی کے اکاؤنٹ کے بجائے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں وصول کرتے رہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی رینجرز کیمپ حملہ؛ کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ماسٹر مائنڈ قرار
ان کے مطابق یہ سلسلہ تقریباً چھ ماہ تک جاری رہاجس سے کمپنی کو مالی نقصان پہنچا۔
پارول گلاٹی نے صارفین کو بھی خبردار کیا کہ اگر کسی نے سرکاری کمپنی اکاؤنٹ کے بجائے کسی ذاتی اکاؤنٹ میں ادائیگی کی ہے تو وہ اپنی ٹرانزیکشن ضرور چیک کرے اور آئندہ ہر خریداری پر بل حاصل کرنے اور ادائیگی کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کو یقینی بنائے۔








