بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرحت اللہ بابر کی پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز ،بلاول نے ٹویٹ ری ٹویٹ کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے پی ڈی ایم کو سپر یم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویزدیدی ۔اپنے ٹویٹ میں فرحت اللہ بابرنے لکھاکہپارلیمنٹیرینز/پی ڈی ایم، اگر آپ کوواقعی اختیارات کے توازن کو بحال کرنے کی فکرہے تو آرٹیکل 191 کو پڑھیں اور فیصلہ کن عمل کریں یاپھر بڑبڑانا بند کرو۔انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا طریقہ کار طے کرتی ہے ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فرحت اللہ بابر کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔