وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) اعلی سطح وفد کے ہمراہ اپنے ایک روزہ دورہءِ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
مہرآباد ایئرپورٹ پر ایران کے وزیرِ داخلہ، جناب اسکندر مومنی تہران میں پاکستان کے سفیر، عزت مآب عمران احمد صدیقی اور پاکستان و ایران کے اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔
مزیدپڑھیں:فیصل آباد میں گندم کے آٹے کی اور ٹماٹر کی قیمتیں اچانک آسمان پر پہنچ گئیں
اسپیکر نیشنل اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نئیر بخاری، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پارلیمینٹیرئینز وزیرِ اعظم کے ہمراہ آخری رسومات میں شرکت کریں گے.








