بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تہران، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (Field Marshal Asim Munir)نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قومی اور علاقائی خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم ،آرمی چیف ودیگرکی شہید ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے میں شرکت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران میں موجود ہیں، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔