اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ کی پہاڑی سے غروب آفتاب کاخوبصور ت منظر دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ منگل کو ایک ایسے موقع پر جب پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرکی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آناتھا اور تما م حکمراں اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنما ممکنہ عدالتی فیصلے کے تناظر میں مشاورت کےلئے سر جوڑ کر بیٹھے تھے اس موقع پر عمران خان کی بنی گالہ کی پہاڑی پر چڑھ کر شام کے وقت سورج غروب ہونے کے منظر سے لطف اندوزہورہے تھے جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر صارفین کی طرف سے طرح طرح کے تبصرے کئے گئے ۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI earlier today. pic.twitter.com/f1YG2zXXY0
— PTI (@PTIofficial) July 26, 2022








