بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت، قیدیوں کی وین پہنچادی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ قیدیوں کی گاڑیاں پہنچادی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی کی انتہائی سخت ہے۔ قیدیوں کی گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔
تحریک انصاف کے کارکن سپریم کورٹ کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔