بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقے، 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

آزاد کشمیر میں عام انتخابات(Azad Kashmir General Election) کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047، مہاجرین کے 12 حلقوں سے 218 امیدوار ہیں، جانچ پڑتال کے بعد مجموعی طور پر 41 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپسی لینے کا آخری دن ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو شائع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ہائیکورٹ ججز تعیناتی کیلئے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ

6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، 6 جولائی کو ہی انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 27جولائی بروز پیر کو پولنگ ہوگی۔