بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چشمہ شوگر ملز کے مغوی ملازمین کا سراغ نہ مل سکا، 17 تاحال لاپتا

ڈیرہ اسماعیل خان: چشمہ شوگر ملز کے مغوی ملازمین کی بازیابی کیلئے سی ٹی ڈی کا آپریشن جاری ہے، تاہم تاحال مغویوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

ذرائع کے مطابق مغویوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کئے جانے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے وفد نے مغوی ملازمین کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وفد نے ڈی ایس پی پروآ سرکل صغیر گیلانی اور ایس ایچ او پروآ عظیم وزیر سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں مغوی ملازمین کے معاملے پر تفصیلات حاصل کی گئیں اور ان کی جلد و بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ انڈس ہائی وے پر چیڑا مائنر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ اور چشمہ شوگر ملز کی بس سے متعدد افراد کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا تھا۔

اغوا کے خلاف لواحقین اور اہالیانِ علاقہ نے پروا اڈا کے مقام پر انڈس ہائی وے کو بند کر کے احتجاج بھی کیا۔

بعد ازاں گاڑیوں سے اتارے گئے ارسلان، ماجد، کاشف، شیراز اور حماد کو چھوڑ دیا گیا۔ جنہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً چار گھنٹے پیدل چل کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:سرگودھا : ٹیچر کی ہدایت پر2طلبہ کی طالبعلم سے جنسی زیادتی، استاد ویڈیو بناتا رہا

تاہم بتایا گیا ہے کہ 17 افراد تاحال لاپتا ہیں، پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے اور مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔