بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیدہ نوشین افتخار کی زیر صدارت بعد از قانون سازی فروغ جائزہ ورکشاپ

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وژن کے تحت ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے زیر اہتمام بعد از قانون سازی جائزے کے فروغ کی 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔

صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فورم محترمہ سیدہ نوشین افتخار کی زیر صدارت منعقدورکشاپ اراکینِ کی پارلیمانی نگرانی اور بعد از قانون سازی کے جائزے سے متعلق استعدادِ کار میں اضافہ کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

ورکشاپ قوانین کے مؤثر نفاذ اور قوانین کے عملی نتائج کا جائزہ لینے کے جدید طریقۂ کار سے آگاہی کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فارم بعد از قانون سازی جائزے کو ادارہ جاتی شکل دینے سے پارلیمانی نگرانی اور مؤثر حکمرانی کو فروغ ملے گا۔ ورکشاپ کی سفارشات پارلیمانی کمیٹیوں کو مزید فعال بنانے اور قانون سازی کے عمل کو موثر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی،۔

مزیدپڑھیں:معیشت موجودہ دور کی سفارتکاری کا انتہائی اہم جزو ہے، اسحاق ڈار

بعد از قانون سازی جائزے اور پارلیمانی نگرانی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ورکشاپ میں اراکینِ قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، محترمہ شائستہ خان، بابر نواز خان اور محترمہ اختر بی بی شریکاراکین قومی اسمبلی سید شاہ احد علی شاہ، دانیال چوہدری، مخدوم زین حسین قریشی اور محترمہ نیلم کماری بھی شریکورکشاپ میں اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شعور فاؤنڈیشن راجہ شعیب اکبر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پی ڈی آئی مختار احمد علی اور بھی موجودتھے۔