بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیوب نے نیا زبردست تصاویری فیچر متعارف کروا دیا

یوٹیوب نے اپنے مختصر دورانیے کے پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس (YOU TUBE SHORT)کے لیے تصاویر پر نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے مختصر دورانیے کے پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس کے لیے تصاویر پر مبنی نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔ جن کا مقصد صارفین اور کریئیٹرز کو مزید مؤثر اور تخلیقی انداز میں مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے اپ ڈیٹ کے تحت اب صارفین ایک شارٹ میں زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر پر مشتمل فوٹو کروسل پوسٹ اپ لوڈ کر سکیں گے، جسے ناظرین دائیں سے بائیں سوائپ کر کے دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق ہر تصویر پر اپنی مرضی کا متن شامل کرنے اور 15 سیکنڈ تک کا بیک گراؤنڈ میوزک لگانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے صارفین لائسنس یافتہ میوزک کیٹلاگ، یوٹیوب آڈیو لائبریری اور جہاں دستیاب ہو وہاں مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈریم ٹریک فیچر سے بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ سے کریئیٹرز بصری کہانیاں زیادہ مؤثر انداز میں پیش کر سکیں گے، جبکہ نئے اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو بھی اپنی موسیقی زیادہ وسیع سامعین تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:اپنا گھر پروگرام، ایس ای سی پی کے اقدام نے قرض لینا مزید آسان کر دیا

یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بیک وقت اپنا مواد شیئر کرتے ہیں۔