بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی، 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل

راولپنڈی کے 150 سال پرانے سنیما اراضی کیس(CINEMA LAND CASE) میں 3 گرفتاریاں ہوگئیں۔اینٹی کرپشن حکام نے سرکاری ریکارڈ میں مبینہ رد و بدل پر ای ٹی او اور انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق معاملے کا مقدمہ درج ہے، نامزد مبینہ بینیفشری ملک عارف بھی گرفتار ہیں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سنیما اراضی کے مالک بلال صادق نے درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک عارف نے میونسپل کارپوریشن افسران کی ملی بھگت سے اراضی پر قبضہ کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:کراچی ، ہیوی ٹریفک سےخونی حادثات، کمسن بچی سمیت 3 جاں بحق

درخواست گزار نے کہا کہ جعلی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر 2 کنال اراضی ملک عارف کے نام کی گئی۔اس معاملے میں اینٹی کرپشن حکام نے دیگر محکموں کے متعلقہ افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کی سفارش کی ہے۔