بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے انتشار کی فضاقائم ہوگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انتشار کی فضاقائم ہوگی،فل کورٹ بنایا جاتا تو فیصلہ مختلف ہوتا،اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کی جارہی ہے ،آج سے عدلیہ بحالی تحریک کا دوسرامرحلہ شروع ہوگا،آج کے فیصلے کو پارلیمان کی بالادستی میں تبدیل کریں گے، عوام کو آئین اور پارلیمان کی بالادستی واپس لے کردیں گے۔مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ اتحادی جماعتوں نے فل کورٹ کا مطالبہ کیاتھا، ہمارے وکلانے بنچ پر عدم اعتماداور بائیکاٹ کرکے عدالتی کارروائی کو کمزورکردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ آئینی،پارلیمانی اور دوخطوط کا ہے،چودھر ی شجاعت حسین نے بطورپارٹی سربراہ اپنے ارکان کو خط لکھاتھا۔انہوں نے کہاکہ چودھری شجاعت کا خط حرام اورعمران خان کا خط جائز؟ اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کی جارہی ہے ، جب سے بنچ بناانصاف ہوتا نظرنہیں آیا، فل کورٹ بنایا جاتا تو فیصلہ مختلف ہوتا۔