بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ شہباز سے کہیں فوری دفتر خالی کرے، پرویز الٰہی کی محمود الرشیدکو ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قراردیئے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرارپانے والے اپوزیشن اتحاد کے امیدوارچودھری پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید سے کہا کہ حمزہ شہباز سے کہیں کہ فوری دفتر خالی کرے۔فیصلہ آنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔ کارکن چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں نعرے بازی کر تے رہے۔اس موقع پر محمودالرشید بھی وہاں پہنچے تو پرویزالٰہی نے ان سے کہا کہ حمزہ شہباز سے کہیں کہ فوری دفتر خالی کرے۔