امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی میں معروف برانڈ ڈیور کے ہاٹ کٹیور کا خصوصی تیار کردہ عروسی لباس(Bridel Dress) زیب تن کیا، جسے ڈیور کے نئے ڈائریکٹر نے ڈیزائن کیا۔ یہ کسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے لیے ان کا پہلا ہاٹ کٹیور ویڈنگ گاؤن ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس لباس کو ٹیلر سوئفٹ اور ان کے شوہر ٹریوس کیلسی کے ساتھ قریبی مشاورت سے تیار کیا گیا۔ اگرچہ اب تک گاؤن کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا انداز پریوں کی کہانیوں سے متاثر تھا، جس میں روایتی ہاٹ کٹیور کاریگری کو جدید ڈیزائن کے ساتھ یکجا کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کراچی: دوست کو آئی فون کا لالچ دیکر والد کو قتل کروانیوالا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عروسی لباس کے ساتھ خصوصی جوتے اور زیورات پہنے، جبکہ اپنی منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی بھی زیب تن کیے رکھی۔








