برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن کی بندر گاہ حدیدہ (Hudada Port)کے قریب مال بردار جہاز پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ بندرگاہ حدیدہ کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔
آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں
یو کے ایم ٹی او نے کہا ہے کہ ایک مال بردار جہاز نے ہنگامی سگنل جاری کرتے ہوئے حملے کی اطلاع دی، متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی: ناظم آباد میں نجی چڑیا گھر سے بیمار شیر کو ریسکیو کر لیا گیا
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔








