انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی (I. G. Islamabad) نے ملزم سعد عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ ملزم خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا، خاتون بضد تھی کہ میں کسی اور جگہ نہیں جاؤں گی۔
گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید نے خاتون کو ملزم سے بچایا۔ صبح 11 بج کر 21 منٹ پر گروپ کپٹن عاصم کو شہید کیا گیا۔یہ کیس ہمارے لیے اہم اور چیلنجنگ تھا۔ حاضر سروس گروپ کیپٹن کا فائرنگ میں شہید ہونا تشویش ناک تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے شکست، مودی گرتی ساکھ کے باعث دباؤ کا شکار، خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ ملزم اور خاتون کھنہ کے علاقے میں رہتے اور ایک ساتھ ڈیوٹی پر آتے تھے۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے قتل کے ملزم کو 9 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔








