بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں

ایک روز کیلیے اعزازی ڈپٹی کمشنر اٹک بننے والی منیبہ مقصود (Muniba Maqsood)انتقال کر گئیں۔

منیبہ مقصود تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے مبینہ مقصود کی خواہش پر انہیں 22 جون 2026 کو اپنے عہدے پر اعزازی طور پر تعینات کیا تھا۔

مرحومہ نے اعزازی تعیناتی کے دوران سپیشل بچوں کی فلاح کے احکامات جاری کیے تھے،ڈی سی آفس آمد پر ان کو مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:اے این پی رہنما ممتاز علی خان کے گھر پر فائرنگ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

ڈپٹی کمشنر اٹک کے فیس بک پیج سے جاری بیان میں بتایاگیا تھا کہ ضلع اٹک کی 122 سالہ تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر اٹک نے 20 سال سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا منیبہ مقصود کی خواہش پر ایک دن کیلیے اعزازی ڈی سی مقرر کیا۔