بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا،آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔