بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے ٹویٹس کی بھرمار ،قیاس آرائیاں ،حکومت اور ججزکو مشورے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرحکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے رہنماؤں اور سول سائٹی کے ارکان کی طرف سے ٹویٹس کی بھرماررہی۔ٹوئٹر پر جہاں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا تو پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدودکرنے کی تجویز دے ڈالی، اسی طرح حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کےدیگر رہنماوں نے بھی اپناموقف بیان کرنے کے لئے ٹویٹس کا سہارالیا۔بعض صارفین سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ سنانے میں تاخیر پر بھی سوال اٹھاتے رہے اور انہوں نے ججزکووقت کی پابندی کا درس بھی دیا۔