بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ومبلڈن اوپن ٹینس: سربیئن ٹینس سٹار نواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیئن ٹینس سٹار نواک جوکووچ(Novak Djokovic) ومبلڈن اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

سربیئن ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میں روس کے رومن صفیولن کو شکست دی، جوکووچ نے ومبلڈن میں سب سے زیادہ 106 میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا، اس سے پہلے سابق سوئس ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے 105 میچز جیتے تھے۔

مزیدپڑھیں:انگلینڈ نے ہائی ولٹیج میچ میں میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

ویمن کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو جاپان کی ناؤمی اوساکو نے پری کوارٹر فائنل ہرادیا۔