بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کا دعویٰ، امینا خان تنقید کی زد میں

اداکارہ، ہدایت کارہ اور سماجی کارکن امینا خان (Amina Khan)کی جانب سے کیے گئے صرف 4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

امینا خان، جو ماضی میں ڈراموں میں اداکاری کے بعد اشتہارات کی ہدایت کاری کی جانب منتقل ہوئیں اور حال ہی میں ایک ڈرامے کے ذریعے دوبارہ اداکاری کرتی نظر آئیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے نوجوانی میں سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا، میں اس دوران مختلف ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھی، اس لیے تیاری کے لیے صرف 4 دن ملے۔

مزیدپڑھیں:آج کل نوجوان شادی سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

امینا خان کا کہنا ہے کہ میں نے 8 پرچے دیے، امتحان کامیابی سے پاس بھی کیا، تاہم بعد ازاں سرکاری ملازمت اختیار نہیں کی۔

امینا خان کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ شاید انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان بھی کسی ڈرامے میں دیا ہو گا، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس میں 8 نہیں بلکہ 12 پرچے ہوتے ہیں۔