بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد، شنیرا اکرم کی تردید

پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم(Wasim Akram) کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز کی سختی سے تردید کر دی ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

یہ افواہیں جعلی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

افواہوں کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ویڈیو میں سابق کپتان مختلف ورزشیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں کیبل پل ڈاؤنز، پل اپس اور باربیل فلور پریس شامل ہیں، آخر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے بھی ہیں۔

مزیدپڑھیں:پی سی بی کا بڑا کارنامہ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب

شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ ریکارڈنگ میں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اور AI ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، وہ جم میں ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔

شنیرا اکرم کی اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور واضح ہو گیا کہ وسیم اکرم خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے عظیم ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں، سلطان آف سوئنگ کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے پاکستان کو 1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخی کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ اور کرکٹ کمنٹری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔