شہر قائد میں ایک اور نادرا (Nadra)میگا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ، سینٹر میں بیک وقت 200 افراد انتظار گاہ میں بیٹھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوام کو ان کی دہلیز پر جدید ترین سفری اور شناختی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی وعدے کی تکمیل کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نئے نادرا میگا سینٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
سرجانی ٹاؤن کی نوتعمیر شدہ عمارت میں قائم میگا سینٹر میں عوام کے وقت کی بچت اور بلا تعطل سروس کے لیے 20 ‘ون ونڈو کاؤنٹرز’ قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو طویل انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔
سینٹر میں ایک وسیع اور آرام دہ انتظار گاہ بھی بنائی گئی ہے جہاں بیک وقت 200 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
مزیدپڑھیں:خوشاب: سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحق
نادرا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی سہولت کے لئے سینٹر میں الگ اور مخصوص کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں، جہاں انہیں بغیر کسی لائن کے ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا باوقار ادارہ جدید سہولتوں کے ساتھ ہر علاقے تک پہنچ رہا ہے ، سرجانی میگا سیںٹر سے یہاں کے لوگوں کا وقت بچے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہاں تھلیسمیا ٹیسٹ بھی کیا جائیگا اگر کسی کو مرض ہوا تو انہںں ایڈوئز کیا جائے گا، یہ سیںٹر آبادی کے مرکز میں ہے حکومت کے وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔








