بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹونٹی لیگز نے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کردیا، عاقب جاوید

لاہور، قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لیگز کلچر نے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کردیا ہے۔ لیگز کلچر نے پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا کو سب سے زیادہ ہٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے سال میں ٹیسٹ میچز 5 سے 6، ون ڈے 8 سے 10 اور ٹی ٹونٹی 35 سے زائد کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد پلیئر تین لیگز لازمی کھیلتا ہے جس کے 40 میچز ہوگئے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ جو ایک بندہ سارا سال 90 میچ ٹی ٹونٹی کھیلتا ہے، فرسٹ کلاس کا ایک میچ بھی نہیں کھیلے گا تو دو سال بعد آپ کی کرکٹ کدھر شفٹ ہوگی، ریڈ بال کرکٹ کھیل ہی نہیں رہے تو آپ کی کارکردگی کیسے بہتر ہوگی۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ میں دو سال قبل اکتوبر میں پاکستان کرکٹ میں آیا، ہم نے کیٹیگری پر کام کیا اور اے کیٹیگری ختم کردے کیونکہ پرفارمنس ایسی نہیں آرہی اب جان بوجھ کر کسی کو اے کیٹیگری نہیں دے سکتے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی کو پوچھو تو وہ کہتا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا کام نہیں ہے، آپ دیکھئے گا ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ جو ہورہا ہے ان کی حالت یہ ہے کہ ان کے پاس تین کے بعد کوئی فاسٹ بولر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیر دفاع کی ایرانی قیادت کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی

چیف سلیکٹر نے کہا کہ اسپنرز سے مجھے کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے جب ہم فیصلہ کرتے ہیں تو ہمیں نہیں معلوم کہ باہر کیا بات ہورہی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہم بہتر کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن رزلٹ اچھے نہیں آئے۔