بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک مشن مکمل ، اب عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے، مونس الہٰی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ق لیگی رہنما مونس الہٰی اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

مونس الہی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اسٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلق لے رہے ہیں۔مونس الہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔