بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دمشق میں 2 دھماکے، فرانسیسی صدر دورے پر موجود

شام کے دارالحکومت دمشق(Damascus) میں 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔

دھماکے وزارتِ سیاحت کے ہیڈکوارٹرز کے قریب ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر ان دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر میکرون اس وقت دمشق کا دورہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے اس ہوٹل کے قریب ہوئے جہاں فرانسیسی صدر کے قیام کی توقع تھی۔

دھماکوں کے بعد علاقے کی سڑکیں بند کر دی گئیں اور سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے۔

مزیدپڑھیں:حکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہ

دوسری جانب شامی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون دمشق میں صدارتی محل پہنچ گئے جہاں شامی صدر احمد الشرع نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ایمانویل میکرون سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کا دورہ کرنے والے یورپی یونین کے پہلے بڑے رہنما ہیں۔