بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا دورۂ لاہور، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل لاہور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے، پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، ملاقاتوں میں پنجاب حکومت کی پرفارمنس روڈ میپ پر بھی بات ہو گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوگا، مشاورتی اجلاس میں تحریک انصاف کےرہنماشریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور پنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی کی سابق کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزراء کابینہ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بزدار کابینہ میں شامل وزراء کو ان کے محکموں کا قلمدان ہی واپس ملنے کا امکان ہے، پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری بھی عمران خان دیں گے۔