طیارے نے دوران پرواز نیویگیشن مسئلے(Navigation Problem) کی اطلاع دی تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی سے ہیڈنگ کی درخواست کی، ذرائع
کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا اور کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور خلیج میں لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے دوران پرواز نیویگیشن مسئلے کی اطلاع دی تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی سے ہیڈنگ کی درخواست کی، جس پر طیارے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ اچانک دائیں جانب مڑا اور تیزی سے بلندی کھونے لگا، طیارے کی نیچے آنے کی رفتار تقریباً 15 ہزار فٹ فی منٹ ریکارڈ ہوئی اور اے ٹی سی کی متعدد کالز کے باوجود طیارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ 2027، 18 جون سے 4 جولائی تک بنگلا دیش میں کھیلا جائیگا
ذرائع نے بتایا کہ طیارہ پاکستان کے 2 ائیرویز کا تھا، کارگو فلائٹ نمبر کے ٹی اے 1732 نے شارجہ سے اڑان بھری تھی اور کریش کرجانے والا طیارہ بوئنگ 734 تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بدقسمت طیارہ اے پی بی او آئی رجسٹرڈ تھا۔








