تین ٹینکروں پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز(Strait of Hormuz) میں بحری آمد و رفت کے خطرے کی سطح انتہائی سنگین قرار دے دی گئی۔
امریکی بحریہ کی قیادت میں قائم جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لئے خطرے کی سطح کو نمایاں سے بڑھا کر انتہائی سنگین کر دیا ہے۔
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بیان میں کہا کہ حالیہ تصدیق شدہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ خطے میں خطرے کی صورتحال بدستور بلند ہے اور انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ 15 جون کے بعد آبنائے ہرمز کے لئے خطرے کی سطح کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے، بحری جہازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ راستوں پر مسلسل بحری نگرانی، نیول موجودگی اور آمد و رفت میں ممکنہ رش کے لئے تیار رہیں۔








