بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لورالائی میں4.4شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے نکل آئے

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے(earthquake) کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز لورالائی سے31کلومیٹر مشرق میں تھا۔

مزیدپڑھیں:ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

لورالائی میں زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔