بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حوصلہ افزائی یقین دلاتی ہے کہ میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہوں: ہاجرہ یامین

معروف پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین(Hajra Yameen) کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی بہت معنی رکھتی ہے، چاہتی ہوں کہ یہ ہمیشہ یوں ہی برقرار رہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے اپنی خواتین مداحوں سے بھرپور پذیرائی ملی، جنہوں نے میرے کام کو سراہا اور مجھ سے رابطہ کیا، اس حوصلہ افزائی نے میرے اس یقین کو مزید مضبوط کیا ہے کہ میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہوں اور یہی حمایت مجھے بامقصد پروجیکٹس پر کام جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

مزیدپڑھیں:بیٹی کے اچھے رشتے کی خاطر پارٹیوں میں جانا چھوڑ دیا تھا: فضا علی کا انکشاف

ہاجرہ یامین نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر فالوورز یا ویوز کی تعداد یا عارضی آن لائن رجحانات کے بجائے ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جو دیرپا اثر چھوڑے۔ میری خواہش ہے کہ میں اگلی نسل کی لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال قائم کروں اور تخلیقی شعبے میں مزید خواتین کے ساتھ مل کر کام کروں۔

انہوں نے نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی موقع یا پیشکش مناسب محسوس نہ ہو تو انکار کرنے سے نہ گھبرائیں، کیونکہ ذاتی اور پیشہ ورانہ حدود کا تعین کرنا انتہائی ضروری ہے۔